بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ آیت اللہ العظمیٰ محمد تقی بہجت (رحمۃ اللہ علیہ) نے اپنے مختصر نصائح میں ایسے نکتے کی طرف اشارہ کیا ہے جو انسان کے احساس اور لگن کو بدل سکتا ہے؛ ایک سادہ سی روش جو ایک اہم شرط سے مشروط ہے۔
آیت اللہ العظمیٰ بہجت (رحمۃ اللہ علیہ) نے اپنی ایک نصیحت میں محبت میں اضافے کی طرف اشارہ کیا ہے اور اس کے آثار سے فیضیاب ہونے کے لئے قلبی اعتقاد اور توجہ کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
انھوں نے فرمایا ہے: "اگر کوئی اپنی دوستی اور محبت میں اضافے کا خواہاں ہے تو اذکار اور آداب میں، 'صلوات' سے زیادہ آسان طریقہ نہیں ہے۔"
آیت اللہ العظمیٰ بہجت (رحمۃ اللہ علیہ) اس عبادی عمل کے دوران قلبی توجہ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے فرماتے ہیں: "انسان، عاشقانہ انداز سے صلوات بھیج دے، تو سمجھ لے گا کہ اس کی محبت [اور محبوبیت] میں کس طرح بڑھ جاتی ہے؛ لیکن شرط یہ ہے کہ عقیدہ رکھتا ہو، یہ [صلوات] اس کو اپنے معبود اور اپنے محبوب کی طرف کھینچ لیتی ہے۔"
یہ اخلاقی مشورہ کتاب "بہجت الدعاء" کے صفحہ 357 پر مکتوب ہے۔ یہ کتاب آیت اللہ العظمیٰ بہجت (رحمۃ اللہ علیہ) کی دعاؤں، اذکار اور عبادی نصائح پر مشتمل ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ترجمہ: ابو فروہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ